ہومUncategorizedورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے 8 بیٹرز پویلین بھیج...

ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے 8 بیٹرز پویلین بھیج دیئے

بنگلور (صدائے روس)
ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں سری لنکا نے8 وکٹوں کے نقصان اور 24 اوورز کے اختتام پر113 رنز بنا لئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا،اور سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے پاتھم نسانکا محض2 رنز بنا کر سوتھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ کوشل پریرا نے ففٹی سکور کرتے ہوئے 51 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس 6، سدیرا 1، چریتھ 8، انجیلو میتھیو 16 جبکہ دھنن جایا 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چمیکا اور مہیش 20 اوورز کے اختتام پر 111 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی 8 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ نے 4 میں جبکہ سری لنکا نے صرف 2 میچوں میں فتح حاصل کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

195 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں