ہومانٹرنیشنلامریکہ کی خود غرض پالیسیاں یورپ کو دیوالیے کی جانب گھسیٹ رہی...

امریکہ کی خود غرض پالیسیاں یورپ کو دیوالیے کی جانب گھسیٹ رہی ہیں، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صدائے روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کی وجہ سے یورپی کمپنیاں 250 بلین یورو کا نقصان اٹھا چُکی ہیں۔لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں، یوکرین بحران کے حل سے متعلق اور مختلف ممالک کے سفیروں کی شرکت سے، منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی پالیسیوں سے یورپ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان پالیسیوں کی بدولت واشنگٹن کی اپنی عسکری صنعت تو دولت کما رہا ہے لیکن واشنگٹن کا تابع فرمان یورپ دیوالیے کی طرف گِھسٹ رہا ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے یورپ کو اپنی مہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور کیا ہوا ہے۔ امریکہ اپنے خود غرض قوانین یورپی کمپنیوں پر تھوپ رہا اور انہیں روس سے نکل کر کم معاوضوں والے مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور کر رہا ہے۔ واشنگٹن، یورپی یونین کو ہر روسی ساختہ چیز ترک کرنے پر مجبور کر رہا ہے لیکن خود روس سے یورینیئم اور دیگر اہم سامان خریدنا جاری رکھے ہوئے ہے”۔

سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مذکورہ پالیسیوں کی وجہ سے یورپ کو قابل ذکر سطح پر اقتصادی نقصان پہنچا ہے۔ حالیہ ڈیڑھ سال میں ہمارے نرم ترین اندازوں کے مطابق یورپی کمپنیاں مغرب کی یک طرفہ پابندیوں کی وجہ سے 250 بلین یورو کا نقصان اٹھا چُکی ہیں اور یہ ایک بڑی رقم ہے”۔

انہوں نے بحیرہ اسود اناج راہداری سے متعلق اقوام متحدہ کی ناکام کوششوں کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ مغربی ممالک ، اس معاملے میں کسی پیش رفت کے راستے میں، رکاوٹ بن رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

199 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں