ماسکو (صداۓ روس)
روس کے اسٹیٹ سکریٹری اور نائب وزیر خارجہ یوگینی ایوانوف نے ریاست ڈوما (روسی قانون ساز اسمبلی کے ایوان زیریں) کے ایک مکمل اجلاس کو بتایا کہ 2023 میں 100,000 یورپی یونین (EU) کے شہریوں کو روس کے ویزے ملیں گے، جو کہ 2022 میں تقریباً 60,000 تھے۔
واضح رہے 2022 میں یورپی یونین کے تقریباً 60,000 شہریوں نے روسی ویزا حاصل کیا اور روس میں داخل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق ہم اس سال کے آخر تک تقریباً 100,000 یورپی یونین کے شہریوں کی توقع کرتے ہیں۔
ایوانوف نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار اب بھی 2019 کے مقابلے میں بہت کم ہیں، جس کی وجہ لاجسٹک مشکلات ہیں۔