ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے RT کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے قیام امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ “میں آپ کو مغربی کنارے کے بارے میں یاد دلاتا ہوں، جہاں کسی نے باضابطہ طور پر لڑائی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن وہاں اسرائیلی فوج کے حملے بھی ہوتے ہیں، اور یہ امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں کوئی کردار ادا نہیں کرتا ہے اور آخر کار تصادم کی راہ ہموار ہو جاتی ہے۔