ہومانٹرنیشنلزہریلی آب و ہوا سے ہسپتالوں میں بوجھ بڑھ رہا ہے، عالمی...

زہریلی آب و ہوا سے ہسپتالوں میں بوجھ بڑھ رہا ہے، عالمی ادارہ صحت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
عالمی ادارہ صحت نے “لانسیٹ “کاؤنٹ ڈاؤن”: صحت اور موسمیاتی تبدیلی” کے عنوان پر اپنی آٹھویں سالانہ رپورٹ میں نشاندہی کی کہ آب و ہوا کا بحران عالمی صحت کے نظام پر غیر معمولی دباؤ ڈال رہا ہے۔ رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لئے جامع اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، آب و ہوا کا بحران مختلف طریقوں سے نمودار ہو رہا ہے، جس میں خوراک کے عدم تحفظ میں اضافہ، آب و ہوا سے متعلق حساس بیماریوں کا پھیلاؤ، اور شدید موسمی واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شدت شامل ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1981تا 2010 کی اوسط کے مقابلے میں 2021 میں 127 ملین زائد افراد کو مسلسل ہیٹ ویو اور خشک سالی کی وجہ سے معتدل سے شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بدلتی ہوئی آب و ہوا مہلک متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو تیز کر رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک سے صاف اور قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی منتقلی نہ صرف موسمیاتی تبدیلی کو کم کرے گی، بلکہ ہوا کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی اور فضائی آلودگی کے اثرات کو بھی کم کرے گی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

5 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں