ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بارسلونا شہری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔
شہری کونسل کے اجلاس میں PSC, ERC اور COMU کی مشترکہ کوشش سے اس قرارداد کی منظوری دی گئی ہے ۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، وہ کمپنیاں جو کہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ۔ مستقبل میں ان کے ساتھ شہری حکومت کو معاہدے کرنے سے روکا جائے گا ۔
سابق میئر کولاؤ نے مطالبہ کیا ہے کہ، جب تک غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں ہو جاتی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معطل رکھا جائے ۔