ہومپاکستانپاکستان کا بھارت اور اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام -

پاکستان کا بھارت اور اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام –

اسلام آباد(صدائے روس) پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی گندم درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق حکومت کی طرف سے عالمی تجارتی کمپنیوں پر شرط عائد کی ہے کہ وہ بھارت اور اسرائیل سے گندم درآمد نہیں کریں گی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی پابندیوں کے شکار ممالک سے بھی گندم درآمد نہیں کی جائے گی جن میں کیوبا، ایران، شمالی کوریا اور شام شامل ہیں۔

حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقوں اور کریمیا سے بھی گندم نہیں لی جائے گی جبکہ ایک لاکھ 10ہزار ٹن خریداری کے ٹینڈر میں گندم میں نمی کی حد ساڑھے 14فیصد رکھی گئی ہے۔گندم میں مٹی سمیت دیگر اشیاءکی موجودگی ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ گندم کے دو جہازمتوقع طور پر12فروری تک گوادر یا کراچی بندرگاہ پر پہنچ جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

196 تبصرے

  1. Hi there! Do you know if they make any plugins to assist with SEO?

    I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but
    I’m not seeing very good gains. If you know of any please share.
    Thank you! I saw similar text here: Eco product

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں