ہومتازہ ترینصدر پوتن متحدہ عرب امارات، اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے،...

صدر پوتن متحدہ عرب امارات، اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر پوتن کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن رواں ہفتے کے آخر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

معاون نے شاٹ ٹیلیگرام چینل کو بتایا کہ روسی صدر کا یہ ایک سرکاری دورہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران وہ سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ تاہم اس سے پہلے وہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ یہ دورے اور ملاقاتیں جسے ہم انتہائی اہم سمجھتے ہیں سب کے لئے مفید ہوں گی۔

یاد رہے صدر پوتن کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے پچھلے دورے اکتوبر 2019 میں COVID-19 لاک ڈاؤن سے پہلے ہوئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

197 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں