ہومپاکستانپاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی مرتبہ...

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔ قومی ٹیم کے 137 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز بنا سکی۔ پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثناء نے آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کیا۔ واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل

63 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں