ہومانٹرنیشنلایران کا آئندہ سال متعدد سیٹلائٹ خلا میں روانہ کرنے کا اعلان

ایران کا آئندہ سال متعدد سیٹلائٹ خلا میں روانہ کرنے کا اعلان

ایران کا آئندہ سال متعدد سیٹلائٹ خلا میں روانہ کرنے کا اعلان

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
صدر ایران کی صدارت میں ہونے والے سپریم اسپیس کونسل کے اجلاس میں ملک کی خلائی صنعت کی ترقی سے متعلق دس سالہ منصوبے کی منظوری دے گئی ہے۔ یہ بات ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور نے میڈیا کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ١٠ سالہ خلائی منصوبے کے تحت سیٹلائٹوں کی تیاری، بنیادی ڈھانچے اور زمینی اسٹیشنوں کی تمعیر سے لیکر، خلا کے مختلف مداروں میں سیٹلائٹ لانچنگ تک تمام میدان میں دوسالہ اور تین سالہ اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

ایران کے وزیر مواصلات نے رواں ایرانی سال کے آخر(مارچ ٢٠٢٤) تک کئی ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام خلائی سرگرمیاں سپریم اسپیس کونسل کی نگرانی میں دس سالہ خلائی منصوبے کے تحت انجام پا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اب تک متعدد تحقیقاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کرچکا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

197 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں