ہومتازہ ترینامیتابھ بچن نے بہو ایشوریا کو 'ان فالو' کردیا

امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا کو ‘ان فالو’ کردیا

امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا کو ‘ان فالو’ کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبروں کے دوران ہی بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا رائے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، اس سے قبل بھی اس قسم کی غیر مصدقہ خبریں سامنے آچکی ہیں۔ ابھیشیک بچن کی ایک تقریب کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی جس کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں نے مزید زور پکڑا۔ بعدازاں حال ہی میں ایشوریا اور ابھیشیک کو اپنی فیملی کے ہمراہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر پر دیکھا گیا۔

دونوں کو لمبے وقت کے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد طلاق کی افواہوں میں کمی ہوئی ہی تھی کہ اب امیتابھ بچن نے ایشوریا کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا۔

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر 74 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے بیٹے ابھیشیک اور بیٹی شویتا بچن سمیت سلمان خان، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ویرات کوہلی و دیگر شامل ہیں۔ ان سب فالوونگ میں بہو ایشوریا رائے کا نام نہیں ہے جب کہ ایشوریا رائے نے انسٹاگرام پر صرف ابھیشیک بچن کو ہی فالو کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن دونوں نے ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

156 تبصرے

  1. 访问Telegram官网,获取最新版Telegram应用!这里,您可以无缝下载并安装Telegram,享受免费、高效的通讯解决方案。Telegram特色包括端到端加密、自定义主题、群组聊天等功能,是您日常沟通的理想选择。支持多语言界面,让全球用户都能轻松上手。赶快加入Telegram,体验前所未有的通讯自由!
    3vurq5xsy1

  2. Get Telegram now and connect with friends and family with top-notch security and speed. Telegram offers end-to-end encryption for your privacy.立即获取Telegram,与朋友和家人保持联系,享受顶级安全和速度。Telegram为您的隐私提供端到端加密。https://www.telegramjq.com
    nuov364hln

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں