ہومانٹرنیشنلوائٹ ہاؤس کے ملازمین کا امریکی صدر سے اسرائیل کی حمایت روکنے...

وائٹ ہاؤس کے ملازمین کا امریکی صدر سے اسرائیل کی حمایت روکنے کا مطالبہ

وائٹ ہاؤس کے ملازمین کا امریکی صدر سے اسرائیل کی حمایت روکنے کا مطالبہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
وائٹ ہا‎ؤس کے ملازمین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔ وائٹ ہاؤس کے دسیوں ملازمین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر اسرائیل حکومت کی نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے چالیس سے زیادہ ملازمین نے ایک خط میں بائيڈن سے کہا ہے کہ وہ اسرائيل کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے ہیں ۔ ان افراد نے غزہ میں دائمی جنگ بندی، فلسطین پر غیر قانونی قبضے کے خاتمےاور اسرائیلیوں سے اس سرزمین کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

وائٹ ہا‎ؤس کے ان ملازمین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔ ان افراد نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ان کا تعلق مختلف اقوام اور مذاہب سے ہے اور ان میں فلسطینی نژادامریکی، یہودی، مسلمان، عیسائی، سیاہ فام اور سفید فام سبھی شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

190 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں