ہومانٹرنیشنلتئیس افغانی دہشت گرد تنظیموں کا تریپن ممالک میں دہشتگردی کرنے کا...

تئیس افغانی دہشت گرد تنظیموں کا تریپن ممالک میں دہشتگردی کرنے کا انکشاف

تئیس افغانی دہشت گرد تنظیموں کا تریپن ممالک میں دہشتگردی کرنے کا انکشاف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان سے ٢٣ دہشت گرد تنظیمیں ٥٣ ممالک میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں، اور ان ٢٣ میں سے١٧ دہشت گرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں۔ افغانستان عالمی دہشتگرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان سے ٢٣ دہشتگرد تنظیمیں ٥٣ ممالک میں دہشت گردی پھیلا رہی ہیں۔ اور افغانستان خطے میں دہشتگرد تنظیموں کی باقاعدہ مالی معاونت کررہا ہے۔

افغانستان سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے، اور ٢٣ میں سے ١٧ دہشت گرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں، ان کالعدم تنظیموں میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور بلوچ تنظیمیں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان سے کالعدم القاعدہ اور داعش یورپ اورامریکا کو نشانہ بناتی ہے، کالعدم تحریکِ اسلامی نامی تنظیم ترکمانستان اور چین جب کہ آئی ایم یو ازبکستان کو نشانہ بناتی ہے۔

افغانستان سے ہی کالعدم جنداللہ ایران میں، اور کالعدم حزب التحریر اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں۔ ایشیا پیسیفک فورم کی رپورٹ کے مطابق آپریشن ضرب عضب اور ردّ الفساد سے تقریباً ختم ہو جانے والی کالعدم ٹی ٹی پی افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دوبارہ متحرک ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٢٠١٥ سے ٢٠٢٠ تک پاک فوج کے آپریشنز کی بدولت ٹی ٹی پی کے حملے مسلسل کم ہوتے گئے، لیکن ٢٠٢٠ کے بعد سے ٹی ٹی پی کے حملوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، اور اس تنظیم نے پاکستان میں ٢٠٢٠ میں ٤٩ ، ٢٠٢١ میں ١٩٨ جب کہ ٢٠٢٢ میں٢٣٧ حملے کیے۔ اور گزشتہ سال ٹی ٹی پی کے٣١٧ حملوں میں ٣٨٩ پاکستانی شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بھی افغانستان میں چھوڑا جانے والا امریکی اسلحہ استعمال ہوا تھا، پچھلے دو سالوں میں پاکستان میں ہونے والے تمام خودکش حملہ آور بھی افغان تھے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان کے بارہا مطالبے پر بھی کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوحہ معاہدے میں طالبان کی طرف سے دہشت گرد گروپوں کو توڑنے اور دیگر ممالک کے لیے سلامتی خطرہ نہ بننے کے وعدے پورے نہیں ہوئے، افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی پیچیدہ اورغیر یقینی ہو گئی ہے۔ امریکی نمائندہ برائے امن پروگرام کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں دہشت گردوں کی تربیت اوران کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے متحرک ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

192 تبصرے

  1. order cheap propecia tablets buy propecia pills or get generic propecia without rx
    https://www.steinhaus-gmbh.de/redirect.php?lang=en&url=https://finasteride.store get generic propecia without rx
    [url=https://www.google.gr/url?sa=t&url=https://finasteride.store]get propecia[/url] order generic propecia for sale and [url=http://www.zhuangxiuz.com/home.php?mod=space&uid=824952]order cheap propecia without dr prescription[/url] buy generic propecia without a prescription

  2. buying propecia pill get generic propecia without insurance or cost of propecia without dr prescription
    https://www.google.com.qa/url?q=https://finasteride.store cheap propecia without insurance
    [url=http://birddelacoeur.com.au/?URL=https://finasteride.store::]cost of cheap propecia without rx[/url] cost of generic propecia without rx and [url=https://98e.fun/space-uid-7537808.html]get generic propecia without dr prescription[/url] buy propecia without rx

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں