ہومتازہ ترینیوکرین فوجی آپریشن کے بعد آج کا روس بہت مضبوط ہے، روسی...

یوکرین فوجی آپریشن کے بعد آج کا روس بہت مضبوط ہے، روسی وزیر خارجہ

یوکرین فوجی آپریشن کے بعد آج کا روس بہت مضبوط ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس یوکرین میں تنازعہ شروع ہونے سے پہلے کی نسبت اب بہت زیادہ مضبوط ہوگیا ہے، جسے امریکہ نے اکسایا تھا۔ انہوں نے دوحہ فورم سے اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ روس کے خلاف جنگ جو امریکہ نے یوکرین کے ذریعے شروع کی تھی، اس کا نتیجہ پہلے ہی نظر آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے نیٹو کی توسیع کا ذکر کیا ہے، لیکن ہمارے لیے اور دیگر ممالک کا بھی یہ ماننا ہے کہ روس ان پیش رفتوں سے پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔ لاوروف کے مطابق جب تک یہ جنگی کارروائیاں ختم نہیں ہو جاتیں حالات اسی طرح رہیں گے۔

روسی وزیر خارجہ کے مطابق 19ویں صدی کے اوائل میں، نپولین نے روس پر حملہ کرنے کے لیے تقریباً تمام یورپ کو اکٹھا کیا مگر ہم نے اسے شکست دی اور اس جارحیت کے بعد اور بھی مضبوط ہوگئے۔ 20ویں صدی کے وسط میں ہٹلر نے بھی ایسا ہی کیا اور روس کے خلاف جارحیت شروع کرنے کے لیے بیشتر یورپی ممالک کو متحرک کیا وہ بھی ہار گیا اور ہم اس جنگ کے بعد بھی مضبوط ہوگئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں