ہومتازہ تریندنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، اور روسوفوبیا پر تشویش ہے،...

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، اور روسوفوبیا پر تشویش ہے، صدر پوتن

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، اور روسوفوبیا پر تشویش ہے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ اسلامو فوبیا، یہود دشمنی اور روسو فوبیا ہے۔ روسی صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک اسلامو فوبیا، سامیت دشمنی، روسوفوبیا اور اسی طرح کے دیگر مظاہر میں اضافہ کا تعلق ہے، تو یہ بات درست ہے کہ یہ بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اور اس میں اضافہ کا رجحان ہے۔ ان کہنا تھا کہ دنیا بھر میں قوم پرستی اور سامیت دشمنی میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس پر تشویش ہے.

روسی صدر کے مطابق یہ اس حقیقت سے پیدا ہوتا ہے کہ لوگوں کو اس قسم کی ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا، جس سے اسلامی دنیا میں ایک خاص ردعمل پیدا ہوتا ہے جس سے لوگ شدت پسندی کی جانب سوچنے لگتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں