ہومتازہ ترینمتحدہ عرب امارات نے روسی لگژری کار اورس کی پیداوار شروع کردی

متحدہ عرب امارات نے روسی لگژری کار اورس کی پیداوار شروع کردی

متحدہ عرب امارات نے روسی لگژری کار اورس کی پیداوار شروع کردی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سال کے آخر میں اپنی ہونے والی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کو روس کی لگژری کار اورس پسند ہیں، اور اس نے ان روسی ساختہ کاروں کو متحدہ عرب امارات میں اسمبل کرنا شروع کر دیا ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ اورس بہت مہنگی کار ہے، جس وجہ سے یہ کم تعداد میں تیار کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان روسی کاروں کی بیرون ملک مینوفیکچرنگ بھی حال ہی میں شروع ہوئی ہے، جس میں سرفہرست متحدہ عرب امارات ہے جہاں اس کار کی پیداوار شروع کی گئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ روس نے اورس ماڈلز کی ایک پوری لائن تیار کی ہے جس میں لیموزین، سیڈان اور جیپ شامل ہے جبکہ آئندہ ایک بس بھی ہوگی.

یاد رہے ٢٠١٨ میں ’اورس موٹرز‘ کی بنیاد رکھی گئی، ابتداءمیں یہ کمپنی صرف روسی صدر کی لگژری لیموزین اور ان کے قافلے میں چلنے والی دیگر گاڑیاں تیار کرتی تھی۔ ٢٠٢١ء میں اس کمپنی نے اپنی پہلی سویلین گاڑی متعارف کرائی۔
کمپنی روسی صدر کے لیے جو ’اورس سینت لیموزین‘ بناتی ہے اس کی لمبائی دو سو ساٹھ انچ، چوڑائی ساڑھے ٧٩ انچ اور اونچائی ستاسٹھ انچ ہے۔ اس کی وہیل بیس ایک سو تیس انچ جبکہ اس کا وزن ٦ ہزار ٢٠٠ کلوگرام ہے جو کسی ہیوی آرمر کے برابر ہے۔ یہ گاڑی اپنے ریگولر ورژن سے اڑھائی گنا زیادہ وزنی ہے۔ اس گاڑی میں ٤.٤ لیٹر وی ٨ انجن نصب کیا گیا ہے جو سنٹرل سائنٹفک ریسرچ آٹوموبل اینڈ آٹوموٹیو انجنز انسٹیٹیوٹ کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

89 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں