ہومتازہ ترینمشکل وقت میں تعلیم سمیت انسانی امداد پر روس کے شکر گزار...

مشکل وقت میں تعلیم سمیت انسانی امداد پر روس کے شکر گزار ہیں، فلسطین

مشکل وقت میں تعلیم سمیت انسانی امداد پر روس کے شکر گزار ہیں، فلسطین

ماسکو (صداۓ روس)
روس میں فلسطینی سفیر عبدالحفیظ نوفل نے کہا کہ ہم تعلیم سمیت انسانی ہمدردی کی حمایت کے لیے روس کے شکر گزار ہیں اور غزہ پٹی کے طلباء کے لیے فوری طور پر اضافی کوٹہ مختص کرنے کے لیے روسی حکومت سے توقع کرتے ہیں. فلسطینی سفیر عبدالحفیظ نوفل نے کہا کہ ہم روس کی اس مشکل گھڑی میں مکمل حمایت کرنے پر شکر گزر ہیں. ان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی میں پھنسے شہریوں کو جس طرح روس نے نکالا وہ قابل تعریف ہے.

فلسطینی سفیر عبدالحفیظ نوفل کا کہنا تھا کہ میں روس کی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر فلسطینیوں کی مدد کی. ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ روس غزہ پٹی کے طلبا کے لئے خصوصی کوٹہ مختص کرے گا جس سے فلسطینی طلبا روس میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

190 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں