ہومتازہ ترینیوکرینی فوج کی مزاحمت موسم بہار تک ختم ہو جائے گی، روسی...

یوکرینی فوج کی مزاحمت موسم بہار تک ختم ہو جائے گی، روسی گورنر

یوکرینی فوج کی مزاحمت موسم بہار تک ختم ہو جائے گی، روسی گورنر

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے فرنٹ لائن زاپوروزے ریجن کے گورنر یوگینی بالتسکی کے مطابق ٢٠٢٤ کے موسم بہار یا موسم گرما تک، یوکرین کی فوج اپنی قوت کھو دے گی اور طاقتور نہیں رہے گی۔ بالٹسکی نے اپنے فوجی تجربے کے ساتھ ساتھ دوسری طرف سے یوکرین کی صورت حال کے بارے میں اپنی بصیرت کے مطابق پیشن گوئی کی کہ آئندہ برس کی بہار تک یوکرینی فوج کمزور ہو جائے گی، اس ضمن میں انہوں نے اپنے ذرائع کا حوالہ بطور ثبوت پیش کیا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے یوکرین میں “ٹیکٹونک شفٹوں” کا حوالہ دیا کہ وہ “اسے اندر سے ختم کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ امکان ہے کہ روس یوکرین لڑائی موسم بہار کے آخر یا موسم گرما کے شروع میں ختم ہو جائے گی، انہوں نے کہا یوکرائنی محاذ منہدم ہو جائے گا۔

یاد رہے ذپوروزہے ریجن گزشتہ سال روس میں شامل ہوا، جب وہاں رہنے والے لوگوں نے ریفرنڈم کے دوران اپنے ریجن کے روس میں شمولیت کی حمایت میں ووٹ دیا۔ یوکرائنی حکام نے ووٹ کو “دھوکہ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں