ہومتازہ ترینروسی وزیر خارجہ کا فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی فوری ختم کرنے کا...

روسی وزیر خارجہ کا فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

روسی وزیر خارجہ کا فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے علاقے اور عام طور پر پورے مشرق وسطی کے خطے میں استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کرنا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تشدد کے شیطانی چکر کو توڑنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے فلسطینیوں کی نسلیں دوچار ہیں اور ناانصافی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے انٹرویو کے دوران کہا کہ دہشت گردی کے حملوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں اجتماعی سزا کے طریقوں کے ذریعے ان کا جواب دینا دونوں ہی ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ تشدد کے شیطانی چکر کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس ناانصافی کو دور کیا جائے جس کا فلسطینیوں کی کئی نسلیں شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے علاقے اور عام طور پر پورے مشرق وسطی کے خطے میں استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ ناانصافی کو ختم کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

94 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں