ہومپاکستانروس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستان

روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستان

اسلام آباد (صداۓ روس)
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کےتعلقات وقت کےساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ رواں برس سفارتی لحاظ سے پاکستان کے لیے اہم رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سال ٢٠٢٣ پاکستان کی سفارت کاری کے لیے بہت مثبت رہا، پاکستانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر مملکت نے کئی ممالک کے دورے کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کئی ممالک کے کامیاب دورے کیے. واضح رہے روس پاکستان توانائی، دفاع اور تعلیمی شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں. روس کی جانب سے پاکستان میں بریکس میں شمولیت پر حمایت کا اعلان کیا گیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

278 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں