ہومتازہ ترینروس نے جاپان کو ملک میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی پرخبردار کر...

روس نے جاپان کو ملک میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی پرخبردار کر دیا

روس نے جاپان کو ملک میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی پرخبردار کر دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے امریکہ کو پیٹریاٹ پی اے سی تھری طیارہ شکن میزائل بھیجنے کے جاپان کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے ماسکو اور ٹوکیو کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے. بدھ کو ماسکو میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ جاپان کا یہ اقدام علاقائی اور عالمی استحکام کو یکساں طور پر نقصان پہنچانے کا سبب ہے۔

جاپانی وزیراعظم فامو کشیدہ کی انتظامیہ نے ایک بار پھر جنگ عظیم کے بعد ملک کے آئین کی امن پسند دفعات کو مستقل طور پر ختم کرنے کی طرف قدم اٹھایا ہے۔ ماریا زاخارووا نے کہا کہ جاپان کا تیزی سے جنگی جنون بڑھنا اس کی عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی منفی نتائج ثابت کرے گا. ترجمان نے کہا کہ جاپان اپنے آئین میں درج ملک کے اپنے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ مؤثر طریقے سے اپنے ہتھیاروں پر کنٹرول کھو رہا ہے. انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ خود ہتھیاروں کو جاپان میں ادھر ادھر منتقل کر رہا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر جاپان کو فراہم کئے گئے میزائلوں کو یوکرین بھیج دیا گیا تو اس پیشرفت سے روس اور جاپان کے تعلقات پر شدید گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں