ہومتازہ ترینصدر پوتن نے روس کے دشمنوں سے متعلق آگاہ کردیا

صدر پوتن نے روس کے دشمنوں سے متعلق آگاہ کردیا

صدر پوتن نے روس کے دشمنوں سے متعلق آگاہ کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین اجتماعی مغرب کے ہاتھوں میں محض ایک آلہ ہے جو اسے روس سے لڑنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ وہ ماسکو کے ایک ملٹری ہسپتال میں خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے یوکرین میں جاری لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔ کیف کے لیے پائیدار مغربی حمایت کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں روسی صدر نے کہا کہ اجتماعی مغرب کے اشرافیہ دراصل خود یوکرین کے بجائے روس کے حقیقی دشمن ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ بات یہ نہیں ہے کہ مغربی ممالک ہمارے دشمن کی مدد کر رہے ہیں بلکہ یہ مغربی ممالک ہی ہمارے دشمن ہیں۔ وہ یوکرین کے ہاتھوں سے اپنے مسائل خود حل کر رہے ہیں اور یہی ہی سب سے بڑی حقیقت ہے. انہوں نے بتایا کہ ماسکو اور کیف کے درمیان تنازعہ مغربی اشرافیہ کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا، جو روس کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ صدر نے وضاحت کی کہ تاہم اجتماعی مغرب اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کی ناکامی پہلے ہی تنازعہ پر اپنی بیان بازی کی تبدیلی میں ظاہر ہو رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں