ہومپاکستانپاکستان میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ،، نظام...

پاکستان میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ،، نظام زندگی مفلوج

پاکستان میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ،، نظام زندگی مفلوج

اسلام آباد (صداۓ روس)
ملک بھر میں ہونے والی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ سامنے آ گئی، ہر گھنٹے کے بعد ١ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہونے لگی، متعدد پاور پلانٹس کی بندش کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں نئے سال کے آغاز پر ہی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی۔ ایک رپورٹ میں ملک میں ہونے والی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ کا انکشاف کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گڈو پاور پلانٹس کے قریب این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائنز شدید دھند کے باعث ٹرپ کرگئی تھیں، لائنز ٹرپ ہونے کی وجہ سے ٥٠٠ کے وی کے سرکٹ بریکر بھی متاثر ہوا۔ شدید دھند کی وجہ سے ٢٢٠ اور ٥٥٠ کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ متعدد پاور پلانٹس بھی بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بند پاور پلانٹس آج بھی نہیں چلائے جاسکے، بند پاور پلانٹس میں تھرمل اور کوئلے والے پاور پلانٹس شامل ہیں۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب ١٤ ہزار ٥٠٠ میگاواٹ ہو گئی، مختلف ذرائع سے صرف ٧ ہزار ٨٠٠ میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ شارٹ فال ٦٧٠٠ میگاواٹ تک پہنچنے سے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ١٢ گھنٹے تک جا پہنچا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پن بجلی کی پیداوار میں ٨٠ فیصد تک کمی ہوئی ہے، پن بجلی ١٠ ہزار میگاواٹ کے بجائے صرف ١٢٠٠ میگاواٹ پیدا کی جارہی ہے، تربیلا ڈیم سے ٣٣٠ میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، منگلا ڈیم سے ٢٥٠ میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ غازی بروتھا اور دیگر پراجیکٹس سے ٦٢٠ میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، تھرمل پاور پلانٹس ٤ ہزار کے بجائے صرف ١٣٠٠ میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھر صرف ٥ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جامشور ، مظفر گڑھ اور گدو کے متعدد پاور پلانٹس مرمت کے باعث بند پڑے ہیں، بجلی ٹرپنگ سے بچانے کیلئے بلیک سٹارٹ فیسلٹی استعمال کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں