ہومانٹرنیشنلجاپان کے ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرانے سے آگ لگ گئی، پانچ...

جاپان کے ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرانے سے آگ لگ گئی، پانچ افراد ہلاک

جاپان کے ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرانے سے آگ لگ گئی، پانچ افراد ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان کے ایک ایئرپورٹ پر ایک مسافر جہاز اور امدادی سامان لے جانے والے کوسٹ گارڈ طیارے کے تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق یہ واقعہ منگل کو ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ پر پیش آیا جس کے بعد مسافر جہاز کو شعلوں نے اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ اس واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب جہاز لینڈ کر رہا تھا تو وہ وہاں کھڑے ایک کوسٹ گارڈ ایئر کرافٹ سے ٹکرا گیا جس میں جاپان میں آنے والے کل کے زلزلے کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لدا ہوا تھا۔
یہ حادثہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر ٥٥ منٹ پر پیش آیا۔ آتشزدگی کا شکار ہونے والا جاپان ایئر لائنر کا طیارہ ایئربس اے ٣٥٠ ہکیدو کے چیٹوس ایئرپورٹ سے ہانیڈا ایئر پورٹ پہنچ رہا تھا۔ حادثے کے بعد جہاز کے تمام ٣٦٧ مسافروں اور عملے کے ١٢ ارکان کو معجزاتی طور پر محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک دن قبل پیر کو جاپان میں انتہائی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر شعلوں اور دھوئیں کے بادلوں سے ڈھکے کیبن میں چیخ پکار کر رہے ہیں۔اس کے بعد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ تمام مسافروں کو جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔ جاپان کے وزیراعظم کیشیدہ فومیو نے متعلقہ حکام کو نقصان کا درست اندازہ لگا کر اس سے عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایئر پورٹ کے ترجمان کے مطابق اس حادثے کے بعد ہانیڈا ایئر پورٹ کے تمام رن ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں