ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں چھ پنجابی حجاموں کو اغوا کے قتل کردیا گیا

شمالی وزیرستان میں چھ پنجابی حجاموں کو اغوا کے قتل کردیا گیا

شمالی وزیرستان میں چھ پنجابی حجاموں کو اغوا کے قتل کردیا گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے چھ حجاموں کو اغوا کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔ ان افراد کے قتل کے حوالے سے شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) روحان زیب خان کا کہنا تھا کہ حجاموں کو قتل کرنے کا واقعہ شمالی وزیرستان کے دوسرے بڑے قصبے میر علی میں پیش آیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میران شاہ سے تعلق رکھنے والے صحافی حاجی مجتبی نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام چھ حجاموں کا تعلق پنجاب سے تھا اور ان افراد کی میر علی بازار میں حجام کی دکانیں تھیں۔

حاجی مجتبیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ان چھ حجاموں کو نامعلوم مسلح افراد پیر کی شب اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے جب کہ منگل کی صبح ان کی لاشیں ملی ہیں۔ ان سب کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ شمالی وزیرستان کے ڈی پی او روحان زیب خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے حجاموں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ان افراد کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔ پولیس حکام اور مقامی قبائلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں