ہومتازہ ترینروسی فوج کی یوکرینی فوجی اہداف پر ایک اور کاری ضرب

روسی فوج کی یوکرینی فوجی اہداف پر ایک اور کاری ضرب

روسی فوج کی یوکرینی فوجی اہداف پر ایک اور کاری ضرب

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فوج نے یوکرائنی فوجی تنصیبات پر حملوں کا ایک اور سسلہ شروع کیا ہے۔ واضح رہے ماسکو نے حال ہی میں کیف پر ڈونیٹسک اور بیلگوروڈ ریجن میں شہریوں پر دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا عزم کیا تھا۔ ایک بیان میں روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روس کی مسلح افواج نے “یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں ایک گروپ کے ساتھ حملہ کیا۔

روسی حکام نے بتایا کہ روسی فوج نے خاص طور پر کیف اور اس کے مضافات میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جو میزائل اور ڈرون تیار کرتے تھے، اس کے علاوہ ان تنصیبات کو بھی تباہ کردیا گیا جو ہتھیاروں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی مرمت کرتی تھیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ دیگر حملوں کا مقصد میزائل ڈپو، گولہ بارود اور طیاروں کے ہتھیاروں کو تباہ کرنا تھا جسے کیف کو مغربی ممالک کی طرف سے فراہم کیا گیا تھا۔ روسی فوجی حکام کے مطابق اس تازہ حملے کا مقصد حاصل ہو گیا ہے کیونکہ تمام اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں