ہومتازہ ترینقازقستان تعمیری، متوازن خارجہ پالیسی جاری رکھے گا، صدرقزاقستان

قازقستان تعمیری، متوازن خارجہ پالیسی جاری رکھے گا، صدرقزاقستان

قازقستان تعمیری، متوازن خارجہ پالیسی جاری رکھے گا، صدرقزاقستان

آستانہ (صداۓ روس)
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے اخبار یگمین میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ قازقستان کے حکام قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تعمیری اور متوازن خارجہ پالیسی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں. صدر نے کہا کہ ہم قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیری اور متوازن خارجہ پالیسی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سال نو ٢٠٢٤ میں ہمارا ملک متعدد اہم سربراہی اجلاسوں اور فورمز کی میزبانی کرے گا۔

صدر قاسم جومارت توکایف نے کہا کہ رواں برس قازقستان ایک ساتھ کئی بڑی بین الاقوامی تنظیموں کی سربراہی کرے گا: جس میں شنگھائی تعاون تنظیم، اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم، ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس، ترک ریاستوں کی تنظیم، بحیرہ ارال کو بچانے کے لیے بین الاقوامی فنڈ، اور اسلامی تنظیم برائے خوراک تحفظ۔ کے اجلاس شامل ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں