روس میں نئے سال کے موقع پر ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
ماسکو (صداۓ روس)
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کے موقع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں پولیس نے تقریباً تین ہزار غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں سے سینکڑوں ایسے پائے گئے جو روس میں ہجرت کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر روس میں موجود تھے. اطلاعات کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ پولیس نئے سال کی شام کی تقریبات کے دوران امن عامہ اور سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح سے متحرک تھی، یہ ہی وجہ ہے کہ روس کے تاریخی شہر کے مرکز پر خصوصی چھاپہ مار ٹیموں نے آپریشن کیا.
اس آپریشن کے دوران پولیس افسران انتظامی کارروائی کے لیے شہر کے وسطی حصے سے تقریباً تین ہزار غیر ملکی شہریوں کو لائے۔ جس کے بعد یہ پتہ چلا کے یہ سب تارکین وطن روس میں غیر قانونی نقل مکانی کر کے آئے ہیں اور انہوں نے روسی قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں. فونٹانکا نیوز آؤٹ لیٹ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو سات ہزار روبل تک کے جرمانے جاری کیے گئے، کم از کم ١٠٠ غیر دستاویزی تارکین وطن کو اب روس سے ملک بدری کا سامنا ہے۔ حکام نے ابھی تک حراست میں لیے گئے افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی ہے۔
Thanks for shening. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.