ہومانٹرنیشنلجاپان میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہزاروں افراد کا انخلا کرا لیا گیا۔شیکا قصبے میں عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اس شدید نوعیت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑنے کے ساتھ رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کی شاہراہیں بند اور بلٹ ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے میں ایک میٹر اونچی سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ زلزلے سے متاثرہ خطے میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ پروازوں اور ٹرین سروسز متاثر ہوئیں، تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ زلزلے کے مزید جھٹکوں کے لیے تیار رہیں۔جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو زلزلے کے آفٹرشاکس کے لیے تیار رہنا چاہیے اور ہم سونامی کے خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد وہاں سے نکل جائیں۔

دوسری جانب شمالی اور جنوبی کوریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد روس اور شمالی کوریا نے کچھ ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں