ہومپاکستانگزشتہ سال پاکستان میں پن بجلی کے زیرتعمیر منصوبوں کیلئے بہترسال رہا

گزشتہ سال پاکستان میں پن بجلی کے زیرتعمیر منصوبوں کیلئے بہترسال رہا

گزشتہ سال پاکستان میں پن بجلی کے زیرتعمیر منصوبوں کیلئے بہترسال رہا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں گزشتہ سال ٢٠٢٣ میں زیادہ پن بجلی پیدا ہوئی، واپڈا کے زیرتعمیر منصوبوں پر بھی اہم اہداف حاصل کئے گئے. واپڈا پن بجلی گھروں سے ٣٤ ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت ٢ ارب ٢٠ کروڑیونٹ زیادہ ہے.گزشتہ سال ٢٠٢٣ میں واپڈا پن بجلی گھروں کی اضافی پیداوار کی بدولت قومی خزانے کو تقریباً ١٠٦ ارب روپے کی بچت ہوئی. اطلاعات کے مطابق مالی مشکلات کے باوجود واپڈا کے زیرتعمیر تمام ٨ منصوبوں پر تعمیراتی کام بلاتعطل، پوری رفتار کے ساتھ جاری رہا. داسو پراجیکٹ پر دریا کا رخ موڑنے کا سنگِ میل عبور کیا گیا، دیامر بھاشا ڈیم پر بھی ٹیسٹ رن کے ذریعے دریا کا رخ موڑا جا چکا ہے. زیرتعمیرمنصوبوں کی تکمیل سےنو عشاریہ سات ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، پن بجلی ١٠ہزار میگاواٹ اضافہ سے٢٠ ہزارمیگاواٹ ہوجائے گی.

رپورٹ کے مطابق سال ٢٠٢٣ پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے شعبوں کیلئے بہتر سال ثابت ہوا۔ ٢٠٢٣ میں پن بجلی کی زیادہ پیداوار حاصل ہوئی، جبکہ پانی او ر پن بجلی کے شعبوں میں جاری واپڈا منصوبوں پر بھی اہم اہداف حاصل کئے گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں