ہومتازہ ترینامریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملے کا کوئی جواز نہیں، ماسکو

امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملے کا کوئی جواز نہیں، ماسکو

امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملے کا کوئی جواز نہیں، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں ماسکو کے ایلچی واسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یمن پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں اور ان کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جب امریکہ اور برطانیہ نے جمعہ کی صبح سویرے یمن میں حوثی باغیوں کے مبینہ فوجی ٹھکانوں پر اقوام متحدہ کے ادارے کی اجازت کے بغیر حملے کئے۔ واشنگٹن نے کہا کہ وہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں جہاز رانی کے راستوں کو نشانہ بنانے والے گروپ کا جواب دے رہا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے آج صبح تصدیق کی کہ امریکہ نے ہفتے کی صبح ایک اضافی حملہ کیا، جس کو یمن میں حوثیوں کے ریڈار سائٹ کو نشانہ بنانے کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یاد رہے حوثیوں نے غزہ کے تین ماہ کے محاصرے کے جواب میں ان جہازوں کو نشانہ بنایا جن کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ وہ اسرائیل سے منسلک تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں