ہومانٹرنیشنلامریکی وزیردفاع نے ہسپتال کے بستر سے یمن پر حملے کا حکم...

امریکی وزیردفاع نے ہسپتال کے بستر سے یمن پر حملے کا حکم جاری کیا

امریکی وزیردفاع نے ہسپتال کے بستر سے یمن پر حملے کا حکم جاری کیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سی این این نے پینٹاگون کے ایک گمنام سینئر اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یمن میں حوثیوں سے متعلق درجنوں اہداف پر رات گئے حملوں کا حکم ہسپتال کے بستر سے دیا۔ یاد رہے امریکی دفاعی سربراہ کو پروسٹیٹ کینسر کی سرجری کے بعد پیچیدگیوں کی وجہ سے یکم جنوری کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا. امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے صدر جو بائیڈن اور کانگریس کو کئی دنوں تک اپنی صحت کی حالت کے بارے میں اندھیرے میں رکھا۔

امریکی محکمہ دفاع نے سب سے پہلے گزشتہ جمعہ کو آسٹن کی غیر حاضری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ تاہم ہفتے کے آخر میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ ابھی بھی والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں تھے اور وہاں سے ہی اپنا کام کر رہے تھے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں