ہومپاکستانپنجاب میں شدید دھند، موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن متاثر

پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن متاثر

پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن متاثر

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کا صوبہ پنجاب ایک بار بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آ چکا ہے جس کی وجہ سے موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے. اطلاعات کے مطابق دھند کی شدت میں اضافہ ہونے پر موٹروے کئی مقامات پر بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹرویز کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ اور لاہور سے سیالکوٹ تک بند کر دی گئی، موٹروے ایم 4 شور کوٹ سے فیصل آباد، ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔ موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی، موٹرویز ترجمان نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں.

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پورے شمالی پاکستان میں آئندہ کئی دن تک شدید سردی اور گھنا کہرا چھایا رہے گا۔

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے شمالی پاکستان میں شدید سردی نے لوگوں کی عام زندگی کو متاثر کیا ہے اور ان کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ ایک طرف شدید سردی سے لوگوں کی حالت دگرگوں ہے تو دوسری طرف گھنے کہرے نے ریل، سڑک اور فضائی ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں