ہومانٹرنیشنلامریکی امداد ختم، یوکرین نے لوگوں سے گھروں میں ڈرون تیار کرنے...

امریکی امداد ختم، یوکرین نے لوگوں سے گھروں میں ڈرون تیار کرنے کا مطالبہ کردیا

امریکی امداد ختم، یوکرین نے لوگوں سے گھروں میں ڈرون تیار کرنے کا مطالبہ کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے نائب وزیر اعظم اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وزیر میخائل فیدوروف نے کہا ہے کہ شہریوں کو ڈرون تیاری کے آن لائن کورسز کرنے چاہیے اور روس کے ساتھ تنازع کے دوران یوکرین کی فوج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گھروں میں ڈرونز کو تیار کرنا شروع کرنا چاہیے۔ فیڈروف نےفیس بک پر ایک پوسٹ میں زور دیا کہ ٢٠٢٤ میں دس لاکھ یو اے وی تیار کرنے کا ہدف حال ہی میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ “حقیقت پسندانہ” ہے اگر عوام حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے لکھا کہ چھوٹے، فرسٹ پرسن ویو ڈرون اس تنازعہ میں “گیم چینجر” بن گئے ہیں۔

یوکرینی وزیر نے مزید کہا کہ فروری ٢٠٢٢ میں لڑائی شروع ہونے کے بعد، کیف حکومت نے ڈرون بنانے والوں کو درپیش بہت سی قانونی رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے اور ملک کی فرمیں فی الحال ڈرونز کی پیداوار بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا لیکن فرنٹ لائنز سے دور کوئی بھی شخص یوکرین کی یو اے وی (بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں) کے ہتھیاروں کو بڑھانے میں بھی مدد کر سکتا ہے . فیڈروف نے وضاحت کی کہ اس ضمن ایک انجینئرنگ کورس جو آپ کو گھر پر سات انچ کے ایف پی وی ڈرون کو اسمبل کرنے کا طریقہ سکھاتا ہے جس کو مکمل کر کے لوگ یوکرینی فوج کی مدد کر سکتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں