ہومتازہ ترینپاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی...

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہرا کر ٥ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے ١٩٥ رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم انیس عشاریہ تین اوورز میں ١٧٣ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ہیملٹن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگ کا آغاز کیا اور شروع سے تیز بیٹنگ کی۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں اب دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ ٹاس پاکستان نے جیتا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ٢٠ اوورز میں ٨ وکٹوں کے نقصان پر ١٩٤ رنز اسکور کیے۔ فن ایلن نے ٧٤ ، کیون ولیمسن نے ٢٦ ، مچل سینٹنر نے ٢٥ ، ڈیون کانوے نے ٢٠ اور ڈیرل مچل نے ١٧ رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ پہلی وکٹ ٨ کے اسکور پر گری جب صائم ایوب ایک رن بناکر آئوٹ گئے۔ ١٠ کے ٹوٹل پر دوسری وکٹ گری۔ محمد رضوان ٧ رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوئے۔

ابتدائی دو وکٹوں کے جلد گرنے کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔ بابر اعظم نے ٦٥ اور فخر زمان نے ٥٠ رنز اسکور کیے۔ ان دونوں کے آئوٹ ہونے کے بعد صرف کپتان شاہین آفریدی ٢٢ رنز کے ساتھ تھوڑی سی مزاحمت کر پائے۔ لوئر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔ نیوزی لینڈ کے ایڈم مائلن نے چار جبکہ سوڈھی، سائوتھی اور سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں