ہومانٹرنیشنلاسپین میں بچا ہوا کھانا کوڑے دان میں پھنکنے پر سخت پابندی...

اسپین میں بچا ہوا کھانا کوڑے دان میں پھنکنے پر سخت پابندی عائد

اسپین میں بچا ہوا کھانا کوڑے دان میں پھنکنے پر سخت پابندی عائد

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہسپانوی حکومت نے کھانے کو ضائع کرنے سے روکنے کے لیے ایک سخت مسودہ بل کی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کے مطابق اسپین میں گاہکوں کا بچا ہوا کھانا، کوڑے دان میں پھینکنے پر بارز، ریسٹورنٹس اور قابل استعمال خوراک کو پھینکنے پر سپر مارکیٹوں کو ٦٠ ہزار سے ٥ لاکھ یورو تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ سپینش وفاقی کابینہ نے قانون کی منظوری دے دی۔ نیا قانون طعام گاہوں کو اس بات کا بھی پابند کرتا ہے کہ، وہ گاہکوں کو، ان کا بچا ہوا کھانا، ساتھ لے جانے میں آسانی پیدا کریں گے ۔ خوراک کی پیداوار اور سپلائی میں شامل تمام کمپنیوں کو بچے ہوئے کھانے کو ضائع کرنے سے روکنا چاہیے ورنہ انہیں ٦٠٠٠٠ یورو تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. موصول اطلاعات کے مطابق ایک بار خلافورزی کرنے کے بعد دوبارہ ارتکاب کرنے کی صورت میں مجرموں پر پانچ لاکھ یورو تک جرمانہ عائد ہوسکتا ہے.

حکومت اسپین میں ہر سال ضائع ہونے والے ١٣٠٠ ٹن کھانے کو بڑے پیمانے پر کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے – ٢٠٢٠ کے اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں فی شخص٣١ کلوگرام کھانا ضائع کرتا ہے. اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال تقریباً ١ بلین ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے۔ ٥٤ مختلف ممالک کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد ہر ایک کو ان کی قومی آمدنی سے قطع نظر، خوراک کے ضیاع کا کافی مسئلہ پایا گیا۔ اب اسپین اس عالمی مسئلے سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی امید کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں