ہومتازہ ترینیوکرین تنازعہ کے بعد پہلی بار، روسی وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

یوکرین تنازعہ کے بعد پہلی بار، روسی وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

یوکرین تنازعہ کے بعد پہلی بار، روسی وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ مشرق وسطیٰ اور یوکرین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ ہمارے کے نمائندے کے مطابق روسی وزیر خارجہ کے طیارے نے ١٢ گھنٹے ٤٥ منٹ میں شمالی راستے سے ماسکو سے امریکہ کا سفر طے کیا. سفر پر لاوروف کے ساتھ آنے والے روسی صحافیوں کو ٢٥ میل کی سفری پابندی کے ساتھ امریکی ویزے ملے، جیسا کہ اس سے قبل ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوا تھا۔ صداۓ روس کے نمائندے کے مطابق روسی میڈیا کے تمام نمائندوں کو روانگی سے قبل سنگل انٹری ٹائپ صحافتی ویزا جاری کیا گیا تھا، ان کے ویزے اپریل تک کارآمد ہیں۔

قبل ازیں روسی وزارت خارجہ کی سرکاری نمائندہ ماریا زاخارووا نے میڈیا کو بتایا کہ لاوروف ٢٢ سے ٢٤ جنوری تک نیویارک کا دورہ کریں گے تاکہ وہ مشرق وسطیٰ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والے مباحثوں اور یوکرین پر ہونے والے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں۔ کئی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں