جرمنی کی تاریخ میں پہلی بار ریل ڈرائیوروں کی 6 روزہ ہڑتال کا اعلان
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی اکثریت پر مشتمل جی ڈی ایل ٹریڈ یونین نے کہا ہے کہ یہ ٦ روزہ ہڑتال ملکی پیمانے پر مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح سے پیر کی شام تک جاری رہے گی۔ جی ڈی ایل کی طرف سے کیا گیا یہ اعلان ان کی پہلے سے جاری ہڑتالوں کے سلسلے کا حصہ ہے تاہم اس مرتبہ ہڑتال کا دورانیہ پہلے کی ہڑتالوں کے مقابلے میں طویل ہے۔ جرمن ریل آپریٹر ڈوئچے بان (ڈی بی) نے جمعہ کے روز تنخواہوں میں اضافے کی ایک نئی پیش کش کے ساتھ یونین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی تھی، جسے جی ڈی ایل نے مسترد کر دیا۔
نئی ہڑتال ڈی بی اور جی ڈی ایل کے مابین تنخواہوں پر موجودہ تنازعے کے دوران چوتھی ہڑتال ہوگی۔ جی ڈی ایل نے سنہ ٢٠٢٣ کے آخر میں دو بڑی انتباہی ہڑتالوں کا انعقاد کیاتھا اور پھر جنوری کے شروع میں تین دن تک جاری رہنے والی ایک اور ہڑتال کی تھی جس کے سبب ریلوے خدمات کی فراہمی میں زبردست رکاوٹیں پیدا ہوگئی تھیں۔
ڈوئچے بان کے ملازمین کے شعبے کے سربراہ مارٹن سیلر نے جی ڈی ایل پر تنقید کرتے ہوئے دلیل دی کہ یہ یونین ہڑتالوں کو آخری حربے کے طور پر نہیں بلکہ خود کو فروغ دینے کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ریل ڈرائیورز یونین کے مطالبات میں تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے اوقات کار میں کمی لانا شامل ہے۔ ریل ڈرائیوروں کی یونین معاوضے میں کسی تبدیلی کے بغیر شفٹ کارکنان کے اوقات کار کو ٣٨ سے ٣٥ گھنٹے تک کم کرنے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me. https://accounts.binance.com/en-IN/register-person?ref=UM6SMJM3
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.