ہومانٹرنیشنلمغرب کے بغیر روس کے ساتھ جنگ جاری نہیں رکھ سکتے، یوکرین...

مغرب کے بغیر روس کے ساتھ جنگ جاری نہیں رکھ سکتے، یوکرین کا اعتراف

مغرب کے بغیر روس کے ساتھ جنگ جاری نہیں رکھ سکتے، یوکرین کا اعتراف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین نے اعتراف کیا ہے کہ مغرب کی حمایت کے بغیر یوکرین روس کے ساتھ جنگ جاری رکھنے پر قادر نہیں ہو گا۔ یوکرین کی وزارت دفاع کے انٹیلیجنس شعبے کے سربراہ کریل بودانوف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سن دو ہزار چوبیس، عام لوگوں کے لئے نہایت سخت سال ثابت ہوگا کہا کہ مغرب کی حمایت کے بغیر یوکرین روس کے ساتھ جنگ جاری رکھنے پر قادر نہیں ہو گا۔

مغربی ممالک خاص طور سے امریکہ، روس کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر اور یوکرین کو مختلف قسم کے فوجی ہتھیار فراہم کر کے نہ صرف یہ کہ جنگ یوکرین بند کرانے کی سمت قدم نہیں اٹھا رہا ہے بلکہ اس نے جلتی پر تیل چھڑک کر مسلسل جنگ کی آگ کو زیادہ سے زیادہ بھڑکانے کا کام بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں