ہومتازہ ترینیوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روسی طیارہ گرکر تباہ

یوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روسی طیارہ گرکر تباہ

یوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روسی طیارہ گرکر تباہ

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو نے تصدیق کی ہے کہ روس کا ایک بھاری ٹرانسپورٹ طیارہ جس میں کئی درجن یوکرائنی جنگی قیدیوں کو لے جایا جا رہا تھا، بیلگوروڈ ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جو یوکرائن کی سرحد سے متصل ہے۔ مقامی گورنر ویچسلاؤ گلدکوو نے کہا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جاری کردہ ایک بیان میں روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک آئی ایل -٧٦ کارگو طیارہ جس میں ٦٥ یوکرائنی جنگی قیدیوں کے ساتھ ساتھ عملے کے چھ ارکان سوار تھے، مقامی وقت کے مطابق صبح ١١ بجے کے قریب پرواز کے دوران گر گیا۔ وزارت نے مزید کہا کہ قیدیوں کو تبادلے کے لیے بیلگوروڈ کے علاقے لے جایا جا رہا تھا۔

دفاعی حکام نے یہ بھی بتایا کہ ماسکو نے واقعے کی وجہ جاننے کے لیے ایک کمیشن روانہ کر دیا ہے۔ ٹیلیگرام چینل ١١٢ نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے بتایا کہ یہ حادثہ سرحد سے ٩٠ کلومیٹر دور یابلونوو گاؤں کے قریب پیش آیا۔ دریں اثنا، یوکرین میں مقیم یوکرینسکایا پراودا اخبار نے کیف کی فوج کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اس روسی طیارے کو یوکرین کی افواج نے تباہ کر دیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں قیدیوں کے بجائے فضائی دفاعی میزائل تھے۔ تاہم خبر چلنے کے چند منٹ بعد پراودا اخبار نے طیارے کو گرانے میں کیف کے کردار کا ذکر ہٹا دیا، صرف یہ کہتے ہوئے کہ اس کے فوجی ذرائع نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں