روس نے جدید فائٹر جیٹ چیک میٹ کے ڈیزائن کو تبدیل کردیا
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی سرکاری ٹیک کمپنی روسٹک نے کہا ہے کہ ممکنہ خریداروں کے تاثرات کی بنیاد پر روس کے سو-٧٥ چیک میٹ سنگل انجن لائٹ ٹیکٹیکل فائٹرجیٹ میں تکنیکی تبدیلیاں کی گئیں جس کی وجہ سے اس کی لاگت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ روسٹک کی یونائیٹڈ ایئر کرافٹ کارپوریشن نے ممکنہ خریداروں سے چیک میٹ پروجیکٹ کے حوالے سے رائے مانگی تھی۔ ممکنہ خریداروں کی طرف سے اضافی ضروریات کو حاصل کرنے کے علاوہ اس جیٹ کی لاگت کو بہتر بنانے اور کچھ تکنیکی تبدیلیاں کرنے کی درخواست کی گئی۔
روسٹک نے کہا کہ اس طیارے میں ہونے والی اس تبدیلی کی مسابقتی کارکردگی اور تجارتی اپیل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس سنگل انجن والے طیارے کو بنانے کے دوران تکنیکی خطرات کو کم کرنے کا موقع ملا۔ کمپنی نے کہا کہ طیارے کے ماڈیولر ڈیزائن اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کی وجہ سے کم سے کم وقت کے اندر تکنیکی تبدیلیاں متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے روس کی سخوئی ایئرکرافٹ کمپنی (روسٹیک کے اندر یونائیٹڈ ایئر کرافٹ کارپوریشن کا حصہ) کی طرف سے تیار کردہ چیک میٹ لائٹ ٹیکٹیکل فائٹر جیٹ کی نقاب کشائی ماکس ٢٠٢١ بین الاقوامی ایئر شو میں کی گئی جو ماسکو کے قریب مضافاتی قصبے زھکووسکے میں ہوا۔ نئے جنگی طیارے کی غیرملکی پریزنٹیشن متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو ٢٠٢١ میں ہوئی۔ نیا لڑاکا طیارہ جو روس کی سرکاری ٹیک کمپنی روسٹک نے اپنی پہل پر بنایا ہے وہ سو-٥٧ فائفتھ جنریشن فائٹر سے ماخوذ ہے۔
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me? https://accounts.binance.info/en-IN/register?ref=UM6SMJM3