ہومشوبزضبط کے بندھن ٹوٹ گئے،شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا...

ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے،شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا بالآخر پھٹ پڑیں

نئی دہلی (صداۓ روس)
بھارتی ٹینس سٹار اپنی طلاق کے بعد سے صبر آزما خاموشی کے بعد بالآخر بہت کچھ بول گئیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ثانیہ مرزا اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے طلاق کے بعد طویل عرصہ خاموش رہیں، سوشل میڈیا پر وہ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہیں مگر کچھ کہنے سے خود کو باز کر رکھا تھا مگر اب ان کے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے اور انہوں نے دل کی بھڑاس نکال دی۔
ان کے اندر ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کے بعد سے جو لاوا ابل رہا تھا سوشل میڈیا پوسٹ کی صورت میں باہر آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان زندگی میں بعض اوقات ان راہوں سے گزرتا ہے جس کے بارے میں دوسرے لوگ ذرہ بھر علم نہیں رکھتے، ایسی چیزوں سے گزرتے ہیں جو آپ کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، پھر تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بنیں جتنا کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں آپ اپنے آپ کو وہی برقرار رکھیں جو دراصل آپ ہیں، اگر کوئی آپ کو جانچے اور مداخلت کرے تو آپ یاد رکھیں کن چیزوں سے گزرے ہیں، لہذا مسکرائیں اور چلتے رہیں۔ جب آپ طوفانوں سے گزر کر خود پر بہت کچھ ثابت کر چکے ہیں تو دوسرے پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ نے خود کو جس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے وہ دوسروں نے نہیں دیکھا ہوتا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے بہت کم جملوں میں سمجھنے والوں کیلئے بہت کچھ کہہ دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں