ہومپاکستانپشین میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکہ، 7 افراد شہید

پشین میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکہ، 7 افراد شہید

کوئٹہ (صداۓ روس)
بلوچستان کے شہر پشین کے علاقے خانو زئی میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے میں 7 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ عام انتخابات میں پی بی 47 سے حصہ لینے والے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا ہے جس میں 7 افراد کے شہید اور 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو ہسپتال متنقل کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حلقے میں پولنگ سٹیشن پر انتخابی سامان کی ترسیل کا کام بھی جاری تھا جس کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیئے گئے تھے ۔جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت سیاسی جماعت کے دفتر میں علاقے کے لوگوں کی بھاری تعداد موجود تھی جبکہ اردگرد کھڑی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگ گئی۔ بتایا جارہاہے کہ علاقے میں اردگرد دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں