پی سی بی نے حارث رؤف کا سنٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ دورہ آسٹریلیا ٢٤ -٢٠٢٣ کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے اس معاملے کی مکمل سماعت کے بعد اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر ٢٠٢٣ سے ختم کر دیا گیا۔انہیں ٣٠ جون ٢٠٢٤ تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کا این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ پی سی بی انتظامیہ نے ٣٠ جنوری ٢٠٢٤ کو انصاف کے اصولوں کے مطابق حارث کو سماعت کا موقع فراہم کیا تھا تاہم ان کا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کی عدم موجودگی میں پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے سے انکار سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.
reputable mexican pharmacies online: mexican pharmacy – mexican border pharmacies shipping to usa