ہومتازہ ترینروس کا بحرین، عمان، اور سعودی عرب کو ویزا فری انٹری دینے...

روس کا بحرین، عمان، اور سعودی عرب کو ویزا فری انٹری دینے پر غور

روس کا بحرین، عمان، اور سعودی عرب کو ویزا فری انٹری دینے پر غور

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ ایوگینی ایوانوف نے بتایا کہ روس متعدد ممالک کے ساتھ ویزا فری سفر پر بات چیت کر رہا ہے۔ روس کے سینئر سفارت کار نے کہا کہ ہم کئی ممالک کے ساتھ ویزا فری نظام کے قیام پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایوانوف نے مزید کہا میں کوئی بھی تفصیلات قبل از وقت نہیں بتانا چاہوں گا۔ ایوانوف نے کہا تاہم اس حوالے سے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی متعلقہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے ہم فوری طور پر مطلع کریں گے۔

واضح رہے روسی وزارت خارجہ نے اس سے قبل بحرین، عمان، سعودی عرب، بہاماس، بارباڈوس، ہیٹی، زیمبیا، کویت، ملائیشیا، میکسیکو، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ساتھ ویزا فری سفر کے بین الحکومتی معاہدوں کی تیاری کے بارے میں بتایا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

5 تبصرے

  1. I began reading this phenomenal site earlier this week, they create stellar content for visitors. The site owner is doing a terrific job of engaging the audience. I’m impressed and hope they persist with their wonderful efforts.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں