برطانیہ کی روس مخالف پابندیوں کا جواب دیں گے، روسی سفارت خانہ
ماسکو (صداۓ روس)
لندن میں روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کی من مانی اور ناجائز روس مخالف پابندیوں کے ایک اور سلسلے پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ ان کا موثر جواب دیا جائے گا. اس ضمن میں روسی سفارت خانے نے کہا کہ ہمارے خصوصی آپریشن کے آغاز کی دوسری سالگرہ کے موقع پر لندن کی طرف سے پابندیوں کا ایک اور پیکج واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ اس سے قبل روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے اثر کو کمزور کر دیا گیا ہے۔
جاری بیان میں کہا کہ گیا کہ روس پر برطانیہ کی جانب سے ماضی اور حال میں عائد کی گئی پابندیاں ناجائز اور ناحق ہیں جس پر روس خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ برطانیہ کی طرف سے عائد کردہ یہ ناجائز اور من مانی پابندیوں کا جواب دیں گے.
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?