روسی فوج نے یوکرین میں ایک اور امریکی ابرام ٹینک کو جلا کر راکھ کردیا
ماسکو (صداۓ روس)
نئی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ کس طرح دو روسی کامیکاز ڈرونز نے امریکی فراہم کردہ یوکرینی ایم 1 ابرامز ٹینک کو تباہ کیا۔ آر آئی اے نووستی کے مطابق، ہارڈ ویئر کو برڈیچی گاؤں کے قریب نشانہ بنایا گیا، جو کہ ماسکو کی افواج کے ہاتھوں حال ہی میں آزاد کرائے گئے دونباس کے آودیوکا شہر سے زیادہ دور نہیں ۔ اس فوٹیج میں ایک روسی ڈرون کو ٹینک کے برج کی طرف حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. ریا نووستی نے یو اے وی کے مینوفیکچرر کے نمائندے کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ روس کے آرمی گروپ سینٹر کے فوجیوں نے دو ایف پی وی (فرسٹ پرسن ویو) ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ساختہ ٹینک کو راکٹ سے چلنے والے دستی بم سے نشانہ بنایا اور تباہ کردیا.
مینوفیکچرر نے بتایا کہ روسی ساختہ کامیکاز ڈرون کی تیاری میں بشمول یواے وی اور اس کا کنٹرول یونٹ ، پانچ سو ڈالر سے زیادہ لاگت آتی ہے. یہ ٹینک یوکرین کے تنازعے میں روسی افواج کے ذریعہ تباہ ہونے والا دوسرا امریکی ابرام ہے، جبکہ اس سے قبل ماسکو میں وزارت دفاع نے گزشتہ ماہ اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امریکی فراہم کردہ ابرام ٹینک کو آودیوکا کے قریب تباہ کردیا گیا ہے.