ہومتازہ ترینروس کی طرف بڑھتے یوکرین کے تمام حملہ آور ڈرون تباہ

روس کی طرف بڑھتے یوکرین کے تمام حملہ آور ڈرون تباہ

روس کی طرف بڑھتے یوکرین کے تمام حملہ آور ڈرون تباہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے تمام حملہ آور ڈرون طیاروں کو تباہ کردینے کی خبر دی ہے. روس کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ایئرڈیفنس سسٹم نے یوکرین کے ان تمام اڑتیس ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے جنھوں نے اتوار کی صبح جزیرہ نما کریمیا کی فئودوسیا بندرگاہ پر حملہ کیا تھا۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اس آپریشن میں کسی جانی یا مالی نقصان کی جانب اشارہ نہيں کیا ہے۔ روسی اور یوکرینی سوشل میڈیا چینلوں نے فئودوسیا بندرگاہ کے باشندوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بندرگاہ کے علاقے سے اتوار کی رات دو بجے شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہيں۔

جزیرہ نمائے کریمیا دوہزارچودہ میں روس میں ضم ہوگیا تھا اور اسی کو بہانہ بنا کرمغربی ممالک نے ماسکو کے خلاف پابندیاں عائد کردیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان دو سال سے جاری جنگ میں کریمیہ جھڑپوں کا اہم مرکز رہا ہے میڈیٹرین سی تک رسائی کے باعث کریمیہ، روسی صدر ولادیمیر پوتین کے لئے بہت اہمیت کا حامل شمار ہوتا ہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں