اسلام آباد (صداۓ روس)
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا باضابطہ طور پر عمل شروع کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، قومی ایئرلائن کو گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،گزٹ نوٹیفکیشن کے تحت پی آئی اے گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی قائم کی جائے گی۔