ہومتازہ ترینروس کا بڑے پیمانے پر یوکرین کی فوجی تنصیبات پر حملہ

روس کا بڑے پیمانے پر یوکرین کی فوجی تنصیبات پر حملہ

روس کا بڑے پیمانے پر یوکرین کی فوجی تنصیبات پر حملہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے جمعہ کے روز یوکرین کے فوجی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی ایک بڑی لہر شروع کی ہے جس نے نئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی تیاری کی کیف کی صلاحیت کو کامیابی سے روک دیا ہے۔ ایک بیان میں روسی وزارت دفاع نے کہا کہ انتہائی درستگی کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے، یوکرین کی توانائی کی تنصیبات، ملٹری-انڈسٹریل کمپلیکس، ریلوے جنکشن، ہتھیاروں کے ڈپو اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جہاں یوکرائنی فوجی اور غیر ملکی کرائے کے فوجی موجود تھے۔ روس کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے ہتھیاروں فوجی سازوسامان اور گولہ بارود کی تیاری اور مرمت کرنے والے صنعتی ادارے تباہ ہوگئے ہیں ۔

روس کی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ حملوں میں کیف کو اس کے نیٹو حامیوں کی طرف سے فراہم کردہ غیر ملکی فوجی ساز و سامان کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے یوکرائنی فوجیوں کی فرنٹ لائن پر منتقلی میں خلل ڈالا جبکہ ان علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں جنگ کے بعد فوجی اور غیر ملکی کرائے کے فوجی موجود تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں